فاٹا کے ریٹائرڈ ملازمین کا بینیفٹس فنڈ دینے کا مطالبہ

فاٹا کے ریٹائرڈ ملازمین کا بینیفٹس فنڈ دینے کا مطالبہ

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، فاٹا کے ریٹائرڈ صوبائی ملازمین کو ریٹائرمنٹ بینیفیٹس فنڈ دیا جائے۔ ملازمین نے تمام ضروری کاروائی مکمل کر کے خزانہ دفتر میں جمع کئے ہیں مگر محکمہ حیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں۔ ہم سے ریگولر بنیاد پر انشورنس کٹوتی ہوئی ہے۔ اعلیٰ حکام مسئلے کے حل کیلئے اپیل کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر حاجی عالم خان نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2014 ء کے بعد پراجیکٹ منیجر آر بی اینڈ ڈی سی ڈائریکٹریٹ خزانہ اینڈ اکاؤنٹس خیبر پختونخواہ پشاور نے مذکورہ فنڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاٹا سے ریٹائرڈ ملازمین نے ریٹائرمنٹ بینیفیٹ کیلئے تمام ضروری کاروائی کر کے خزانہ دفتر میں جمع کئے ہیں لیکن اب تک فاٹا کے ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ حیلے بہانے کیئے جا رہے ہیں اور انہیں مذکورہ فنڈ نہیں دیا جا رہا ہے۔ حالانکہ ہم صوبائی ملازمین ہیں اور جائنٹ کیڈر ہے۔ اور ہم سے ریگولر بنیاد پر انشورنس کٹوتی ہوئی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فاٹا کے ریٹائرڈ صوبائی ملازمین کو ریٹائرمنٹ بینیفیٹس دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر