ایم پی اے ہاسٹل کے سامنے فائرنگ کرنیوالے 2 طالب علم گرفتار

ایم پی اے ہاسٹل کے سامنے فائرنگ کرنیوالے 2 طالب علم گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور پولیس نے ایم پی اے ہاسٹلز کے سا منے ہو ائی فا ئر نگ کر نے والے سپیئر سائنس کا لج کے سیکنڈ آئیر کے 2طلباء کو گرفتار کر کے انکے خلاف 3/4پی پی سی کے تحت مقد مہ درج کر لیا گیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز سپیئر سائنس کا لج اور گو ر نمنٹ کا لج پشاور کے پختو ن سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے طلباء نے کرا چی میں جعلی پولیس مقا بلے میں قتل کئے جا نے والے قبائیلی نو جو ان نقیب اللہ محسود کے قتل کیخلاف احتجا جی ریلی نکالی جو گو ر نمنٹ کالج چو ک ہشت نگری سے لیکر پشاور پریس کلب کی طر ف آرہی تھی کہ اسی دوران ایم پی اے ہاسٹلز کے قریب پختو ن سٹو ڈنٹس فیڈریشن اور مسلم سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے طلباء کے ما بین کسی با ت پر تلخ کلا می ہو ئی تاہم اس دوران سپیئر سا ئنس کا لج کے سیکنڈ ائیر کے طالب علم اسفندیا ر ولد محمد آصف خان عمر 17سال سکنہ بھا در کلے نے پستول نکال کر ہو ائی فائر نگ کر دی اور بھگڈر مچ گئی پولیس نے جائے وقو عہ پر پہنچ کر حالا ت پر قا بو پا لیا اور فائر نگ کر نے والے طالب علم اسفندریا ر اور اسکے دوست آمین اللہ ولد عظیم خان سکنہ دلزا ک روڈ کو گرفتا ر کر کے انکے خلاف دفعہ 3/4کے تحت رپو رٹ درج کر لی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر