سب انجینئرز کے مطالبات پورے کئے جائیں ،محمد اسماعیل

سب انجینئرز کے مطالبات پورے کئے جائیں ،محمد اسماعیل

دیر بالا( نمائندہ پاکستان) دیر بالا کے جملہ ٹھیکداروں نے سب انجنیئر وں کے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا ۔ حکومت فوری طور پر سب انجینئر وں کے مطالبات تسلیم کریں ۔ تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے جملہ ٹھیکداروں کا ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ مظاہرین ٹھیکداروں سے آ ل کنٹریکٹر ایسوسیشن دیر بالا کے صدر محمد اسماعیل خان چیئر میں حاجی بہرمند خان جنرل سیکرٹری بادشاہ ملک نائب صدر ملک راحت اللہ خان ولایت زیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ آل سب انجینئر دیر بالا اپنی مطالبات کے حق میں گزشتہ کئے دنوں سے اسلام آباد میں احتجاج پر ہیں ۔ اور ان کے تمام مطالبات جائز ہے ۔اورسب انجینئروں کے عدم موجودگی کے وجہ سے دیر بالا میں ترقیاتی عمل بند پڑے ہیں ۔جس کے وجہ سے تمام راواں منصوبے التواکے شکارہے ۔اور یہ ترقیاتی منصوبے اپنی مقررہ ومدت پر پا یہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔ اوران منصوبوں کے عدم تکمیل وجہ سے حکومتی خزانی کو کروڑوں روپے کے ٹیکہ لگنے کا قوی خطرہ ہے ۔ اس لئے صوبائی حکومت جلد ازجلد سب انجینئروں کی مطالبات تسلیم کریں ۔ورنہ جملہ ٹھیکدار برادری بھی سب انجینئروں کے حمایت میں سڑکوں پر نکل ائے گی ۔اور بنی گالہ تک پیدل لانگ مارچ کرئے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...