طبی طریق علاج سستا اور بے ضرر ہے ،شکیل خان ایڈوکیٹ

طبی طریق علاج سستا اور بے ضرر ہے ،شکیل خان ایڈوکیٹ

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان)طبی طریقہ علاج سستا اور بے ضرر طریقہ علاج ے یہی وجہ ہے کہ صدیوں سے لوگ اسی طریقہ علاج کو اپنائے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ کے مشیر اور ایم پی اے شکیل خان نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورے کے دوران کیا۔ان کے ساتھ طبی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حکیم محمد ناصرنے بھی ملاقات کیا۔ انہوں نے کہاکہ طبی طریقہ علاج انتہائی سستا اور کارآمد طریقہ علاج ہے جو صدوں سے رائج ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت نے سرکاری ہسپتالو میں حکیم داکٹر کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی مستقلی کااعلامیہ جاری کیا تاکہ عوام کو باآسانی یہی طریقہ علاج مل سکے۔انہوں نے حکیم محمد ناصر سے ان کے مسائل اور مشکلات سنے جس کے حل کیلئے انہوں نے یقین دہانی کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...