پی ایس ایف جمرود کی تنظیم نو ،عرفان اللہ صدر منتخب

پی ایس ایف جمرود کی تنظیم نو ،عرفان اللہ صدر منتخب

جمرود(نمائندہ خصوصی)جمرود سپورٹس کمپلیکس میں پی ایس ایف جمرود وینگ تنظیم سازی کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی جسمیں خیبر ایجنسی کے جی ایس اسلام الدین ، جی ایس جمرود اجمل آفریدی ،پی ایس ایف جمرود کے سابقہ صدرآصف شاہ آفریدی کے علاوہ کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ تقریب میں باہمی مشاورت سے عرفان اللہ کو جمرود پی ایس ایف وینگ کا صدر ، وقاص خان کو جنرل سیکرٹری، شمشیر کو انفارمیشن سیکرٹری اور نصیر خان کو ڈپٹی سیکرٹری منتخب کیے گئے۔ اس موقع پر منتخب ہونے والے پی ایس ایف جمرود وینگ کے صدر عرفان اللہ آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی فلاح و بہود کیلئے عملی اقدامات کرینگے اور پی ایس ایف کو مزید مستحکم کرینگے۔ پی ایس ایف خیبر کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اس ہفتے پی ایس ایف کا کنوینشن کا انعقاد کیا جائیگا جسمیں کالج کی سطح پر تمام پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دیے جائینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر