کوہاٹ ،300 سے زائد رجسٹرڈ سوسائٹیز محکمہ کوآپریٹیوسے منسلک

کوہاٹ ،300 سے زائد رجسٹرڈ سوسائٹیز محکمہ کوآپریٹیوسے منسلک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ضلع کوھاٹ میں اس وقت 300 سے زائد رجسٹرڈ سوسائٹیز محکمہ کواپریٹیو سے منسلک ہیں کوھاٹ پختونخوا کا واحد ضلع ہے جس کی ریکوری 100 فیصد ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ رجسٹرار‘ ڈسٹرکٹ آفیسر کواپریٹیو ڈیپارٹمنٹ ملک مویز خان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع کوھاٹ میں 300 سے زیادہ سوسائٹیز ہمارے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جس میں تاجر‘ ٹرانسپورٹرز اور زمیندار وغیرہ شامل ہیں اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جب تک ہمارا اپنا بینک فعال تھا ہم نے کوھاٹ میں دو کروڑ تک کے قرضے دیئے اور ضلع کوھاٹ کو صوبہ بھر میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے دیئے گئے قرضوں کی 100 فیصد ریکوری بھی کی کواپریٹیو بینک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کواپریٹیو بینک کو پہلے بند کر دیا گیا تھا مگر اس کو بحال تو کر دیا گیا ہے مگر فعال نہیں کیا گیا اگر یہ بینک فعال ہو جائے تو کاشتکاروں کو بہت فائدہ ہو گا اسسٹنٹ رجسٹرار نے بتایا کہ بلی ٹنگ میں مزری منڈی بھی ہماری سوسائٹی ہے جس کے 500 سے زائد ممبران ہیں سوسائٹی بنانے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی بنانے کے اپنے قواعد و ضوابط ہیں جس کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جاتی ہے کواپریٹیو سوسائٹی ایکٹ کے تحت جو بھی کام ہوتا ہے وہ نہایت محفوظ ہوتا ہے ملک مویز خان نے بتایا کہ اس وقت کوھاٹ سٹی‘ لاچی‘ بلی ٹنگ اور گمبٹ کے علاوہ ہمارے چھ سرکل ہیں ہر سرکل میں ایک انسپکٹر اور دو سب انسپکٹر ہوتے ہیں مگر اس وقت ہمارے پاس سٹاف کی نہایت کمی اور ہمارے پاس کل 13 افراد پر مشتمل سٹاف ہے اور ہم ھنگو اور کرک کے اضلاع کی بھی یہیں سے دیکھ بھال کرتے ہیں اسسٹنٹ رجسٹرار نے کہا کہ اگر ہمارے بینک فعال ہو جاتے تو بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا اس موقع پر انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر بینک کو فعال کریں فیلڈ سٹاف اور دیگر سٹاف کی پروموشنز کا مسئلہ حل کریں اسسٹنٹ رجسٹرار نے انکشاف کیا کہ اس وقت ان کے پاس کوھاٹ کے علاوہ دو دیگر اضلاع کا بھی اضافی چارج ہے مگر ان کو سرکار کی جانب سے آنے جانے کے لیے کوئی گاڑی میسر نہیں اگر کواپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کو سہولیات کی فراہمی دی جائے تو عوام کو بہت سی سہولیات ماضی کی طرح میسر ہو سکیں گی۔