والدین بچوں کو پولیو قطرے پلائیں ،ڈی سی چارسدہ

والدین بچوں کو پولیو قطرے پلائیں ،ڈی سی چارسدہ

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان نے کہا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو بر وقت پولیو ویکسنیشن کرائے تاکہ بچوں کو معذوری اور دیگر بیماریوں سے بچایا جا سکے ۔ عوام انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ضلع چارسدہ کو پولیو فری ضلع بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتا ل چارسدہ میں محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی طر ف بچوں کو روٹا ویکسین پلانے کے حوالے سے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ای پی آئی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر فیروز شاہ ، چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر امجد ظہور ، ڈاکٹر امین خٹک ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے ڈاکٹر کامران ، ڈاکٹر یاسر ، یونیسیف کے سریر خان ، ساجد کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر فیروز شاہ نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان کو بریفنگ دیتے ہوئے روٹا ویکسین کی افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ روٹا ویکسین اب 9 نہیں بلکہ 10بیماریوں سے بچوں کو بچاتا ہے جس میں دست /اسہال بھی شامل ہے ۔ روٹا ویکسین بچوں کو پیدائش کے چھ اور دس ہفتے بعد پلایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دست و اسہال کے شکار بچوں کو فوری طور پر مقامی پولیو سنٹر پہنچائیں تاکہ اس حوالے سے فوری علاج فراہم کی جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر پولیو اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ویکسین کراتے وقت بچوں کے عمر اور ویکسین کے مقدار کو مد نظر رکھ کر ویکسینٹ کرائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...