چارسدہ ،ایل ایچ ویز کا پولیو ٹیم پر حملہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ ،ایل ایچ ویز کا پولیو ٹیم پر حملہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ (بیورورپورٹ) یونین کونسل شیخوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کے حق اور کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور پولیو ٹیموں کو تحفظ اور بھر پور سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پولیو ٹیمزپر حملے کے خلاف اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں گزشتہ روز لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بنیادی مرکز صحت شیخوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے غیر تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کوتعینات کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے آئے روز ناخوشگوار واقعات پیش آرہے ہیں۔ مظاہرین نے انسداد پولیو مہم کے د وران شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کو شہداء پیکج دینے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگروں کے حملے ان کو اپنے فرائض کی ادائیگی سے نہیں روک سکتے بلکہ ہم اپنا کام پہلے سے زیادہ زور وشور سے جاری رکھیں گے ۔

Bac

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...