ارسدہ میں واپڈا کی دبنگ کارروائی ،سینکڑوں کنکشن منقطع

ارسدہ میں واپڈا کی دبنگ کارروائی ،سینکڑوں کنکشن منقطع

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ایس ڈی او عمرزئی کی دبنگ کارروائی۔سینکڑوں گھروں سے غیر قانونی کنکشن ہٹا دیئے گئے۔بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔لاسئز کافی حد تک کنٹرول ہو چکی ہے۔ پچھلے سال کے نسبت ریکوری میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ لوڈشیڈنگ کو 18 گھنٹے سے کم کرکے 6 گھنٹے تک لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اگر عوامی تعاون شامل حال رہا تو آنے والے گرمیوں سے پہلے عمرزئی سب ڈویڑن کو لوڈشیڈنگ فری سب ڈویڑن بنایا جائے گا۔ایس ڈی او عمرزئی تحسین الحق۔۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویڑن عمرزئی کے ایس ڈی او نے اپنے اہلکاروں اور پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں گھروں کی غیر قانونی کنڈے ہٹا دیئے گئے اور واپڈا کے واجب الادا ہزاروں روپوں کی ریکوری بھی عمل میں لائی گئی اس موقع پر ایس ڈی او عمرزئی کے ساتھ " واپڈا اہلکار اور تھانہ عمرزء کی پولیس بھی موجود تھی۔بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ڈی او عمرزئی تحسین الحق نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں واضح کمی ہماری دن رات کے محنت کا نتیجہ ہے ہماری سٹاف غیر قانونی کنکشن کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے۔جن کی بدولت لاسیئز کافی حد تک کم ہو چکی ہے اور ریکوری میں پچھلے سال کے نسبت 37 لاکھ روپے کا واضح اضافہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کاروائی بلا تفریق جاری ہے۔ جن میں کسی خان یاجاگیر دار کا امتیاز نہیں برتا جاتا ہے جو بھی بجلی چوری میں ملوث پایا جاتا ہے ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جاتا ہے۔کسی بھی قسم کا سیاسی دباؤ قبول نہیں کرینگے۔ کیونکہ ہم کسی کے ذاتی غلام نہیں۔ انہوں نے کیبل اور فوٹو ریڈنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے واپڈا اور عوام کو کافی ریلیف مل چکا ہے۔ اور اس تجربے سے واپڈا کے نظام میں بھی کافی بہتری آئی ہے۔جن کی وجہ سے ایمان دار اور بروقت بل جمع کرنے والے کنزیومر مطمئن ہیں صرف وہی صارف نا خوش ہے جو عرصہ دراز سے بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ انہوں نے عمرزئی سب ڈویڑن سے وابستہ اہلیان سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوامی تعاون شامل حال رہا تو آنے والے گرمیوں سے پہلے عمرزئی سب ڈویڑن کو لوڈشیڈنگ فری سب ڈویڑن بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھ یا میری سٹاف سے کسی کو کوئی بھی شکایت ہو تو میں ہر وقت اپنے دفتر میں موجود رہتا ہوں آپ کا جو بھی مسئلہ ہو بلا جھجھک میرے دفتر آ کر مجھ سے شئر کریں میں آپ کا ہر جائز مسئلہ موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کرونگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...