شیر گڑھ میں آئی جی پی کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد

شیر گڑھ میں آئی جی پی کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد

شیرگڑھ (نامہ نگار) آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کے خصوصی احکامات کے مطابق ڈی آئی جی مردان اور ڈی پی او مردان کے حکم پر اے ایس پی تخت بھائی محمد عثمان ٹیپونے پولیس تھانہ شیرگڑھ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں علاقہ بھر کے عوامی نمائندوں ، وکلاء، تاجر برادری،ڈی آر سی کمیٹی کے چیرمین اور ممبرانمقامی صحافیوں اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں شرکاء نے شکایات اور تجاویز کے انبار لگادئیے کھلی کچہری کے بعد اے ایس پی نے کھلی کچہری میں شیرگڑھ بازار میں ٹریفک کے مسائل کے سلسلے میں نشان زدہ مقامات کا معائنہ بھی کیا کھلی کچہری سے اے ایس پی محمد عثمان ٹیپو نے خطاب بھی کیا اور اٹھائے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے تفصیلات کے مطابق پورے صوبہ خیبر پختونخوا کے اندر آئی جی پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کے خصوصی احکامات پر پولیس اور عوام کے درمیان رابطہ بڑھانے کے سلسلے میں ڈی آئی جی مردان محمد عالم خان شینواری، ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی ہدایات پر اے ایس پی تخت بھائی سرکل محمد عثمان ٹیپو نے پولیس تھانہ شیرگڑھ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں علاقہ بھر کے معززین ،عوامی نمائندوں، ممتاز علماء کرام،وکلاء، ڈی آر سی کے چیرمین اور ممبران، مقامی صحافیوں اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں شرکاء نے شکایات اور تجاویز کے انبار لگادئیے جس میں پولیس گشت بڑھانے،سرچ آپریشنوں کے دورانگھروں کی حفاظت کے لئے گھروں میں رکھاگیا چھوٹا موٹا اسلحہ تحویل میں نہ لینا،شیرگڑھ کے ہاتھیان اور ہری چند روڈ پر ٹریفک کے مسائل کا حل ،مین شاہراہ پر سڑک کے وسط میں ٹریفک اہلکاروں کی طرف سے باہر سے آنے والی گاڑیوں کو رکوا کر چالان دینا،علاقے میں منشیات فروشی اور منشیات کے استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی اور نیٹ کیفیوں میں قبیح قسم کے مواد کے خلاف ایکشن لینے جیسے مسائل شامل تھے اے ایس پی نے کھلی کچہری سے خطاب کیا اور اٹھائے گئیایک ایک سوال کا جواب دیا کھلی کچہری سے سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم، بار ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان خان ایڈوکیٹ، تحصیل نائب ناظم اعلیٰ جاوید اقبال ،ضلعی ممبران فراخ سئیر ایڈوکیٹ، شفیق احمد، ثاقب خان بخت اللہ جان حسرت ، ڈاکٹر شیر بہادر، مشہور تاجر منصور خان، قذافی، حاجی اسحاق، عالمگیر، کونسلران علی خان اور اعتبار گل فوجی نے بھی خطاب کیا بعد میں اے ایس پی نے تاجروں ،وکلائاور صحافیوں کے ہمراہ کھلی کچہری میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے نشان زدہ ہری چند روڈ اور شیرگڑھ کے مین بازار میں شاہراہ ملاکنڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر ایس ایچ او شیرگڑھ نوردراز خان ، ٹریفک انسہکٹر ارشاد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر