محسود قبائل کا جرگہ ، نقیب اللہ کے قاتلوں کو پھانسی دینے اور بارودی سرنگیں صاف کرنے کامطالبہ

محسود قبائل کا جرگہ ، نقیب اللہ کے قاتلوں کو پھانسی دینے اور بارودی سرنگیں ...

ٹانک(نمائندہ خصوصی)محسود قبائل کے جرگے نے جنوبی وزیرستان میں بچھائے گئے بارودی سرنگیں صاف کرنے اور نقیب شہید کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا لینڈ مائنز صفائی کیلئے پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان نے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرادی تفصیلات کے مطابق بروز منگل محسودقبائل کے سینکڑوں عمائدین اور دیگر قبائلیوں پر مشتمل ایک گرینڈ جرگہ پولیٹیکل ایجنٹ کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان میں منعقد ہوا ۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک مسعود احمد،ملک سعید انور،حاجی بادشاہی خان،ملک اختر گل،ملک نورخان، دلاور خان ،ملک ہمایون،شیرپاؤ ایڈووکیٹ اور معروف صحافی سیلاب محسود نے کہا کہ محسو قبائل محب وطن اور سچے پاکستانی ہیں حکومت اور پاک فوج سے ہمیں دلی لگاؤ ہے لیکن ہم اپنے بچوں کی حفاظت اور معذوری سے بچانے کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھائینگے۔ جبکہ اس بارے ہمیں کسی سے ڈرنے کی بھی ضرورت نہیں انہوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ محسود میں لینڈ ائنز (بارودی سرنگوں) کیوجہ سے اب تک 58کے قریب بچے اور دیگر افراد معذور ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ سال 2010ء میں واپسی شروع کرنے سے قبل ہمارے ساتھ حکومت نے ہماری جان اور عزت کو محفوظ رکھنے کا وعدہ کیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ علاقہ محسود کے جوجو علاقے کلیئر ہوتے جائیں گے وہاں پر مرحلہ وار واپسی کیا جائیگا ان کا کہناتھا کہ جب علاقہ محسود سے لینڈ مائنز کی صفائی نہیں ہوئی تھی تو ہمیں کیوں واپس بھیجا گیا جرگے سے خطاب کے دوران مقررین کاکہناتھا کہ نقیب شہید کے قاتلوں کو پھانسی دیا جائے جرگے نے پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی ویزرستان اشفاق احمد خان کو اپنے تحفظات سے آگا کیا جبکہ پولیٹیکل ایجنٹ نے جوابی خطاب کے دوران کہا کہ میں لینڈ مائن کی صفائی کی سلسلے میں GOC 9ڈیوسے بات چیت کرچکا ہوں انہوں نے مجھے لائن مائن کی صفائی کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین کرائی ہے جرگے کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ یکم فروری کو اسلام اباد میں محسود قبائل احتجاجی کیمپ لگا کر دھرنا دیا جائیگا انہوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ محسود سے لینڈ مائن کی فوری طورپر صفائی اور نقیب شہید کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر