چارسدہ میں اوور ریڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

چارسدہ میں اوور ریڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

چارسدہ(بیورو رپورٹ) محکمہ واپڈا کی جانب سے بعض علاقوں میں فوٹو ریڈنگ کے عمل باوجود غلط میٹر ریڈنگ سمیت اوربلنگ کا سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سے چارسدہ کے علاقہ اپرانا بازار کے رہائشیوں نے چارسدہ پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ محکمہ واپڈا نے ان کے علاقہ میں کئی ماہ سے بجلی میٹر کی فوٹو ریڈنگ شروع کی ہے لیکن اس کے باوجودبھی صارفین کو اب بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بہت ساری صارفین کے بجلی میٹر میں موجود حقیقی یونٹس سے زائد یونٹس بجلی کے بل میں درج کئے جاتے ہیں جس سے اوربلنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے،اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ فوٹو ریڈنگ کا بنیادی مقصد میٹرمیں موجود حقیقی ریڈنگ کو لینا اور اوربلنگ کا سلسلہ بند کر نا تھا لیکن میٹرریڈر کی جانب سے اب بھی غلط ریڈنگ لی جاتی ہے جس سے فوٹو ریڈنگ کے فوائد صارفین کو موصول نہیں ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے واپڈا کے حکام سے درست میٹر ریڈنگ لینے سمیت اورربلنگ کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر