فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کی تیاری مکمل

فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کی تیاری مکمل

پشاور (پ ر)فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کی تیاری مکمل ہے جس میں ضلع پشاور سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کرینگے‘ ضلع پشاور کے تمام حلقوں اور یونین کونسلوں کے دورے کر لئے ہیں جبکہ برسی کی کامیابی کیلئے آج سے الیکشن کی طرح ڈور ٹو ڈور اور حجرہ ٹو حجرہ کمپئن شروع کرینگے‘ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کے صدر ملک نسیم خان نے کیا انہوں نے عظیم قائدین باچا خان اور ولی خان کی زندگیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ باچا خان پختون قوم کے عظیم سپوت تھے جنہوں نے ملک کی آزادی میں اہم رول پلے کیا تھا اور سامراجی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ قوم کے حقوق کے حصول کیلئے قید و بند کی صعوبتوں میں گزارا لیکن اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھی جبکہ خان عبدالولی خان نے پاکستان بننے کے بعد قوم پرستوں کی سیاست میں اہم کردار کیا‘ انہوں نے باچا خان کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے کسی بھی آمر جابر حکمران کیخلاف سر نہیں جھکایا اور ملک میں جمہوریت‘ آئین کی بالادستی اور محروم قوم کو حقوق دلانے میں اہم رول ادا کیا اور خصوصی طور پر 1973 ؁ء کی آئین میں اہم ترامیم کروا کے چھوٹے صوبوں کو صوبائی خودمختاری دلانے میں بحیثیت قائد حزب اختلاف اپنا لوہا منوایا ان جیسے سیاستدان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...