کوہاٹ ، سکولوں کے درمیان قابلوں میں جمع لاکھوں فنڈز میں خرد برد کا انکشاف

کوہاٹ ، سکولوں کے درمیان قابلوں میں جمع لاکھوں فنڈز میں خرد برد کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ضلعی سطح پر ہونے والے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے درمیان مقابلوں میں سکولوں سے جمع کیے جانے والے لاکھوں روپے میں مبینہ خرد برد کا انکشاف‘ ہر سال ہونے والے مقابلے ٹورنامنٹ سیکرٹری کے لیے کمائی کا ذریعہ بن گئے تفصیلات کے مطابق ضلع کوھاٹ میں ہر سال ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے طلباء کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں جس کے لیے ہر سکول سے 15 روپے فی طالب علم کے حساب سے رقم وصول ہوتی ہے ایک اندازے کے مطابق اس وقت ضلع بھر کے سکولوں میں 30 ہزار کے لگ بھگ طلباء زیر تعلیم ہیں جن سے اندازاً ساڑھے چار لاکھ کی رقم کی وصولی کی جاتی ہے اس کے علاوہ سکولوں کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں ریفری اور گراؤنڈ فیس کی ادائیگی متعلقہ سکولوں کے ذمہ ہوتی ہے جبکہ طلباء کو سکول سے گراؤنڈ تک لانے پہنچانے اور کھلانے پلانے کی ذمہ داری بھی متعلقہ سکولوں کے انچارج صاحبان کی ہوتی ہے جبکہ سرکاری سکولوں سے وصول کی جانے والی رقم سے ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں وغیرہ تقسیم کی جاتی ہیں جبکہ اسی دن مہمان خصوصی اور ضلع بھر کے سکولوں کے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹر صاحبان کے لیے بڑے کھانے کا اہتمام بھی اسی رقم سے غیر اخلاقی طور پر کیا جاتا ہے واضح رہے سکولوں سے جمع ہونے والی اس رقم کا کوئی آڈٹ وغیرہ نہیں ہوتا اور ٹورنامنٹ کے سیکرٹری کو یہ صوابدیدہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ جس طرح چاہے فنڈ خرچ کرے عوامی حلقوں اور والدین نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران‘ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سالوں سے اس ٹورنامنٹ میں استعمال ہونے والی رقم اور اخراجات کی تحقیقات کریں تاکہ غریب طلباء سے داخلوں کے وقت لی جانے والی رقم میں مبینہ خرد برد کو روکا جا سکے۔