بٹ خیلہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کا کنونشن 29 جنوری کو ہوگا

بٹ خیلہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کا کنونشن 29 جنوری کو ہوگا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام تحفظ دینی مدارس اور سالمیت پاکستان کنونشن 29جنوری بروز پیر بعد نماز ظہر سخاکوٹ میں منعقد ہو گی جس کے تمام تیاریاں مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ کنونشن سے منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا عبیدالرحمان عباسی ، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ ، صوبائی آمیر مشتاق احمد خان اور ضلعی آمیر مولانا جمال الدین سمیت دیگر قائدین خطاب کرینگے ۔ اس بات کا اعلان منتظم حلقہ سخاکوٹ مولانا محمد اسماعیل ، آمین لطیف اﷲ قاسمی نے پریس کلب آفس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 29جنوری کے کنونشن میں تمام مسلمانوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کے ذریعے دینی مدارس کا تحفظ اور دینی مدارس کے طلباء کو درپیش مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تیس لاکھ کے دینی مدارس کے طلباء کی مدعا ہے کہ دینی مدارس کی تحفظ اور سالمیت پاکستان یقینی ہوں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...