شبقدر ،گھریلو ناچاقی پر نوجوان کی خودکشی
شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر تھانہ بٹگرام کے علاقہ صریح میں گھریلو تنازعے پر نوجوان نے اپنے آپ پر پستول سے فائر کرکے خودکشی کرلی جبکہ دیگر دو واقعات میں دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق شبقدر تھانہ بٹگرام کے علاقہ صریح میں تیرا سالہ ابوبکر صادق ولد رحمن باچہ نے گھریلوں تنازعہ پر تکرار کے بعداپنے آپ پر پستول سے فائر کرکے خود کشی کر لی اسی طرح دوسرے واقعہ میں پشاور روڈ پر عبدالوہاب ولد سریر ساکن کھلا ڈھیر چارسدہ ٹریکٹر ٹرالی سے گرنے سے زخمی ہو گیا جبکہ سرو کلی کانٹا میں مزدوری کے دوران سجاد ولد اسماعیل ساکن اوچہ ولہ پر بھاری پتھر گرنے سے زخمی ہو گیا دونوں زخمیو ں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا جہاں سے انکو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا