چیف سیکرٹری کی سب انجینئرز کو سکیل اپ گریڈ دینے کی یقین دہانی

چیف سیکرٹری کی سب انجینئرز کو سکیل اپ گریڈ دینے کی یقین دہانی

چارسدہ(بیورو رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا نے صوبے کے سب انجینئرز کو سکیل اپ گریڈیشن دینے کی یقین دہانی کر ادی ہے۔اس حوالے سے آل ایریگیشن ایمپلائیڈ یونین خیبر پختون خوا کے صوبائی صدر ملک منظور حیات کے زیر قیادت وفد نے چیف سیکرٹری عظم خان سے ان کے دفتر میں سب انجنئیرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی جس میں چیف سیکرٹری نے تمام سب انجنئیرز کے تمام تر مسائل حل کرنے اور انہیں 16سکیل میں اپ گریڈ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے،اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر منظور حیات نے چیف سیکرٹری پر واضح کیا کہ صوبہ بھر کے سب انجنئیرز 15جنوری سے اپنے مطالبات کے لئے بنی گالہ میں عمران خان کے رہائش گاہ کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل صوبائی حکومت نے صوبے کے 75000سرکاری ملازمین کو اپ گریڈ کیا ہے لیکن اس کے باوجود معمار صوبہ کے سب انجنئیرز کو محروم رکھا گیا ہے،انہوں نے مزید واضح کیا کہ سب انجنئرز کی سکیل16میں ترقی کی سمری اعظم خان نے بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری تیار کی تھی لیکن بعد میں اس کو موخر کیا گیا ہے،اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے تمام سب انجئیرز کے تمام تر مسائل حل کرنے اور انہیں اپ گریڈ کرنے کی یقین دہانی کر ادی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر