کلابٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سرغنہ سمیت 3منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا

کلابٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سرغنہ سمیت 3منشیات فروشوں کو ...

صوابی ( بیورورپورٹ ) کلابٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سرغنہ سمیت 3منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چوکی انچارج کلابٹ اے ایس آئی الطاف حسین خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر 2مشکوک افراد کو بعرض تلاشی قابوکرکے دوران تلاشی موٹرسائیکل کے دائیں اور بائیں ڈھکن سے 2030گرام چرس برآمد ہوکر ملزمان کریم شاہ اور عالمگیرساکنان قدرہ شیخان کو حراست میں لیا گیا ،تفتیش کے دوران ملزمان نے منشیات فروشی کا دھندہ چلانے والا تیسرے منشیات فروش صادق پراچہ کا نام اُگل دیا ،ملزمان نے کہا کہ چرس کو ملزم صادق پراچہ ساکن ٹوپی پر فروخت کرنے کیلئے جا رہے تھے جن کا باقاعدہ معاوضہ ملتا تھا ،جس پر اے ایس آئی الطاف حسین نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم صادق کو گرفتار کرکے ان کے دکان سے مزید 3000گرام چرس برآمد کیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر