بونیر،انڈر 23 گیمز کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں اجلاس
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انڈر 23 گیمز کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر بونیر کے دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر ڈگر نوید اکبر کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سپورٹس ڈسٹرکٹ کمیٹی کے چئیر مین عدنان باچا ۔سپورٹس افیسر بونیر محمد سلیمان ،تمام ایسوسی ایشن کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی ۔اجلاس کے بعد سپورٹس افیسر محمد سلیمان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انڈر 23 گیمز کے لئے ٹرائیلز 6 فروری سے دس فروری تک جاری رہیں گے ۔گیمز میں فٹ بال ۔والی بال ۔کرکٹ ۔کبڈئی ۔رسہ کشی ۔ٹگ اف وار ۔ٹیبل ٹینس سمیت پندرہ گیمز شامل ہیں ۔ٹرائلز شفا ف انداز میں ہوں گے ۔کھلاڑیوں کو بھر پور موقع دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بونیر کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔صوبائی حکومت سپورٹس پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں ۔بونیرکے کھلاڑیوں نے گذشتہ سال بھی انڈر 23 گیمز میں بہت سے مڈل اور انعامات جیتے تھے اور انشاء اللہ ہمیں بونیر کے کھلاڑیوں پر پورا یقین ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی کا بھر پور انداز میں مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین کھیل پیش کریں گے ۔اس موقع پر سپورٹس کمیٹی کے ڈسٹرکٹ چئیر مین عدنان باچا نے کہا کہ بونیر کی ضلعی حکومت کھیلوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہیں ۔کھیل کھود نوجوان نسل کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں ۔کھیل کھود کے ذریعے نوجوان نسل بے راہ روی سے بچ سکتے ہیں ۔عدنان باچا نے کہا کہ میں نے بہ حیثیت چئیرمین ٹرائلز منعقدکرنے والوں پر واضح کیاہے کہ وہ اچھے اور ٹینلٹڈ کھلاڑیوں کا انتحاب کرے اور خانہ پری نہ کرے ۔نہ میں کسی کی سفارش کروں گا اور نہ کسی سفارشی کھلاڑیوں کر برداشت کریں گے ۔