واپڈاانٹر سکولزانڈر16ٹی 12 کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

واپڈاانٹر سکولزانڈر16ٹی 12 کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور کے ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پر واپڈاانٹر سکولزانڈر16ٹی 12کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا،پہلے میچ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر دو سٹی نے سلوال سکول کی ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی انٹر نیشنل کرکٹررفعت اللہ مہمند تھے اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پیسکوشاہد حسین اور دیگر شخصیات بھی موجودتھے ۔رباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پر جاری یہ ٹورنامنٹ میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو دو پولز میں تقسیم کیاگیاہے اور ہر ٹیم تین میچزکھیلیں گے ،گزشتہ روز کھیلے جانیوالے ایونٹ کے پہلے میچ میں سلوال سکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48رنز سکور کئے جسمیں عبداللہ نے 18رنز بنائے،گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سٹی نمبر دو کی جانب سے ساجد نے 4اور سمیع اللہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سٹی نمبر دونے مطلوبہ ہدف 2وکٹوں کے عوض پوراکیا،جسمیں رسول شاہ نے 14اور نصیب نے 20رنز بنائے ،سلوال سکول کی جانب سے عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر