مہمند ایجنسی، ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

مہمند ایجنسی، ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس ۔ اجلاس میں ایس ایس ٹی کو بنیادی سکیل بی پی ایس 17 ، ٹائم سکیل اور سروس سٹرکچر دینے کا مطالبہ۔ اجلاس کے بعد مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی غلنئی میں ایس ایس ٹی (سیکنڈری سکول ٹیچرز )ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت علی شیر منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور ہوا۔ جس کے مطابق حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ 5 جنوری 2015 ء کے صوبائی اسمبلی کے قرارداد پر عمل درآمد کرے۔ اور ایس ایس ٹی کو بنیادی سکیل BPS-17 ، ٹائم سکیل اور سروس سٹرکچر دیا جائے۔ اجلاس میں تمام اساتذہ سے 26 جنوری 2018 ء کو پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل کی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ اس حوالے سے4 فروری کو بنی گالا اسلام آباد میں پر امن احتجاج اور دھرنا دیا جائیگا۔ اجلاس کے بعد شرکاء نے مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر