آزادکشمیر حکومت نے محنت کشوں کی کم ازکم تنخوا15ہزارکرنیکی منظوری دیدی،نوٹیفکیشن جاری
مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد جموں وکشمیر حکومت نے غیر ہنر مند محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 15ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن نمبر س ص ت؍245-345؍2017صدر آزادجموں وکشمیر نے آزاد جموں وکشمیر میں نافذ العمل قانون The Azad Jammu & Kashmir Minimum wages for Un Skilled Workers (Amendment) Act, 2014کی دفعہ 3کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر میں یکم جولائی 2017سے صنعتی و تجارتی اداروں میں غیر ہنر مند ورکرز کی کم از کم اجرت مبلغ پندرہ ہزار(15,000/-)روپے (برائے 26؍ایام کار)مقرر کئے جانے کی منظوری صادر فرمائی ۔