مظفرآباد،ضلع انتظامیہ کی کاروائی،ہوٹلز مالکان کوصفائی کے حوالے سے وارننگ

مظفرآباد،ضلع انتظامیہ کی کاروائی،ہوٹلز مالکان کوصفائی کے حوالے سے وارننگ

مظفرآباد(بیورورپورٹ)دارالحکومت مظفرآباد میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ۔مظفرآباد کی مختلف مارکیٹ میں قائم ہوٹلز مالکان کو وارننگ ۔آئندہ اگر کسی بھی ہوٹل پر گندے برتن اور کھانا ناقص کی شکایت ملی تو سخت سے سخت کارروائی ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآبادمسعود الرحمان کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر نے دارالحکومت میں قائم ہوٹلز مالکان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل مالکان اپنے برتن صاف ستھرے رکھیں کھانے پینے کی اشیاء کی خصوصی صفائی ستھرائی پر توجہ دی جائے ۔مضر صحت کھانے فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی ۔روٹی کا وزن برابر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ہم نے وارننگ جاری کر دی ہیاگر آئندہ کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرینگے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...