ایم ایل اے فنڈزسے اپرگوجرہ لنک روڈمکمل،عوام کا فائزہ احسن سے اظہارتشکر
مظفرآباد (بیورورپورٹ)ایم ایل اے فنڈز سے اپر گوجرہ لنک روڈ مکمل ،عوام علاقہ کا ممبر اسمبلی فائزہ احسن منظور کے اقدام کا خیر مقدم ،عوام علاقہ اپر گوجرہ کی تحریک پر ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی محترمہ فائزہ احسن منظور نے سکیم کیلئے فنڈز مکمل کرتے ہوئے اسے مکمل کروایا ۔فیاض احمد،ریاض خان،عبدالرشید،جبران خان نے کہا ہیکہ ممبر اسمبلی فائزہ احسن منظور نے شہر کے دیگر علاقوں کی طرح گوجرہ کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کیا اور عوام کے اس دیرنہ مسئلے کو پورا کیا جس سے سینکڑوں کی آبادی و گھرانے مستفید ہونگے۔اُنہوں نے کہا کہ ممبر اسمبلی کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔جس سے حلقہ تین کے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں امید ہیکہ وہ حلقہ تین کی تعمیر وترقی کیلئے کردار ادا کرتی رہیں گی۔عوام اُن کے اقدام کو سلام پیش کرتے ہیں۔اُنہوں نے چوہدری احسن منظور کا بھی شکریہ ادا کیا ۔