نیلم پل پر لنڈے کا سامان جلانیوالوں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں جارہی،متاثرین

نیلم پل پر لنڈے کا سامان جلانیوالوں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں جارہی،متاثرین

مظفرآباد(بیورورپورٹ)دارالحکومت کی مشہور شاہراہ بینک وڈ نیلم پل پر رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے لنڈے کا سامان جلانے والوں کے خلاف ایک ہفتہ گزرنے کے بااوجد کوئی کارروائی نہ ہو سکی ۔پاجگراں کے رہائشی مختار احمد نے ایس ایس پی مظفرآباد کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ صلاح الدین ،ظہور خان ،چوہدری عزیز ،جاوید خان ،محمد شیر خان نے نیلم پل پر کاروباری مخالفت پر ہمارا لاکھوں روپے کا لنڈے کا سامان رات کی تاریکی میں جلا دیا اور ہم لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔جس پر ایس ایس پی نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ طلب کی ۔لیکن پویس نے ملزمان نامزد ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی ۔مختار احمد نے وزیر اعظم آزادکشمیر ،چیف جسٹس،چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس۔ڈپٹی کمشنر ،ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور شر پسند عناصر سے تحفظ دیا جائے ۔بااثر ملزمان زبردستی دباؤ ڈال کر اراضی نام کر رہے ہیں ۔پولیس معاملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرتے ہوئے انصاف دلائے اور اصل ملزمان کو قرار واقعی سزا دیتے ہوئے ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...