غربت مکاؤ پروگرام کو چکوال میں تقویت ملی ہے،ذوالفقارخان دلہہ

غربت مکاؤ پروگرام کو چکوال میں تقویت ملی ہے،ذوالفقارخان دلہہ

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی ن لیگ کے راہنما سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب کے غربت مکاؤ پروگرام کو ضلع چکوال میں بے حد تقویت ملی ہیں۔میں نے اور چند میرے ایم پی اے دوستوں نے میاں شہباز شریف کو تجویز دی تھی کہ پنجاب میں غریب ،نادار اور بیوہ خواتین کو اعلیٰ نسل کی بھینسیں ، گائیں ، دیسی مرغیاں اور بطخیں فراہم کی جائیں۔تو معاشی انقلاب آسکتا ہے جسے خادم اعلیٰ نے من و عن منظور کر لیا۔وہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تحصیل چکوال سے تعلق رکھنے والی 149خواتین میں اعلیٰ نسل کی گائیں اور بھینسیں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سلطان حیدر ،چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان ،ایڈیشنل سیکرٹری عاشق ڈوگر،چیئرمین یو سی وروال میاں عامر عباس ، چوہدری مقصود نیلہ ،ڈائریکٹر غلام حسین بھٹہ اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سلطان حیدر نے کہا کہ جن 149خواتین کو قرعہ اندازی کے ذریعے بھینسیں اور گائیں فراہم کی گئی ہیں انہوں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خادم اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے حلقہ میں غربت مکاؤ پروگرام کے ذریعے بھینسیں اور گائیں فراہم کر کے جو سلسلہ روزگار فراہم کیا ہے لائق تحسین ہیں۔سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اپنے ہاتھوں سے گائیں اور بھینسیں تقسیم کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ پروگرام ایک انقلابی شکل اختیار کر جائیگا۔قبل ازیں ہم نے تلہ گنگ اور کلرکہار کے علاقوں میں بھی اعلیٰ نسل کی گائیں اور بھینسیں فراہم کی ہے جس کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر