ن لیگی حکومت نے آزادکشمیر میں میرٹ کوبحال کیا،چوہدری شہزاد

ن لیگی حکومت نے آزادکشمیر میں میرٹ کوبحال کیا،چوہدری شہزاد

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ایم ایل اے حلقہ نمبر2لچھراٹ چوہدری شہزاد محمود نے کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے آزاد جموں وکشمیر میں میرٹ بحال کیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو 70سال بعد حق دلایا ہے۔ این ٹی ایس کے ذریعہ میرٹ پر بھرتیاں ہو رہی ہیں۔ ہر ممبر اسمبلی کر تعمیر و ترقی کیلئے چار کروڑ پچاس لاکھ کے فنڈز مل چکے ہیں۔ لچھراٹ میں ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ہماری حکومت کے ڈیڑھ سال اپوزیشن کے 70سالوں پر بھاری ہیں۔ لچھراٹ کے عوام حکومت سے مطمئن ہیں۔ اپوزیشن الزام تراشی کی سیاست چاہتی ہے۔ وہ 5سال انتظار کرے ریاست میں کوئی بحران نہیں ۔ راجہ فاروق حیدر حکومت5سال پورے کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایل اے حلقہ نمبر2چوہدری شہزاد محمود نے این ٹی ایس کے تحت بھرتی ہونے والی پرائمری معلمہ ظہور احمد عباسی کی اہلیہ محترمہ وقار النساء عباسی کو تقرری آرڈر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کے تحت اہل اُمیدواروں کو اُن کی دلیز پر حق مل رہا ہے۔ لچھراٹ میں ہر حق دار نوجوان کو حق ملے گا۔ اب کوئی سفارش رشوت نہیں چلے گی۔اہل اُمیدوار جس پارٹی سے بھی ہو وہ این ٹی ایس میں اپنی اہلیت دکھا کر بھرتی ہو سکتا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروانے کا اصولی فیصلہ کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جلد ہی بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے نائب صدر آصف عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میرٹ پر بھرتیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ این ٹی ایس کا نفاذ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا سنہراکارنامہ ہے۔ آج ہر سفید پوش اعلیٰ تعلیم یافتہ کو ان کا جائز حق مل رہا ہے۔ ہم وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ایم ایل اے چوہدری شہزاد محمود کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنھوں نے ظلم کی سیاہ رات ختم کی۔ لچھراٹ کے گاؤں گاؤں تعمیر و ترقی شروع کی۔ لچھراٹ کے عوام کو ان کا چھینا گیا حق دلایا۔ اب ترقیاتی منصوبے زمین پر نظر آرہے ہیں۔ یہ کریڈٹ راجہ فاروق اور چوہدری شہزاد محمود کو جاتا ہے۔ تقریب سے نصیر اعوان ، میر رفاقت ربانی، الحاج عبدالغفور عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر