مظفرآباد،دہشتگردی کی صورت امدادی کاروائیوں کی مشق کاعملی مظاہرہ

مظفرآباد،دہشتگردی کی صورت امدادی کاروائیوں کی مشق کاعملی مظاہرہ

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مظفرآباد میں دہشتگرد حملہ کی صورت میں فوری امدادی کاروائیوں کی مشق کا عملی مظاہرہ ۔پنجاب کالج دھنی سیداں کے قریب دی سٹی سکول کو چار دہشتگردوں نے سکول کے بچوں کو یرغمال بنا لیا ۔اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ کے آفیسران ،پاک فوج ،کمانڈر پولیس ،ریسکیو 1122،بم ڈسپول اسکوڈ سمیت دیگر اداروں کے متعلقہ اہلکاران پانچ سے چھ منٹ میں دی سٹی سکول پہنچ گئے اور عمارت کو گھیرے میں لے کر بچوں کو بحفاظت نکالا۔زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچایااور امدادی کاموں میں حصہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان ،ایس ایس پی راجہ اکمل خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اشفاق گیلانی ،اسسٹنٹ کمشنر عاصم خالد اعوان ،تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر ،افسر مال احمد سبحانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122 خواجہ عمر رشید ڈی ایس پی سٹی ریاض مغل ،ڈی ایس پی وحید گیلانی ،عمر کمانڈو انچارج ،اجمل عباسی ،ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ زاہد عمر اور ٹریفک پولیس عملی مظاہرہ کی مانیٹرنگ کرتی رہی اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ۔دی سٹی سکول کی پرنسپل مہرین سہیل اور دیگر ٹیچرز متحرک رہیں ۔سٹی سکول مظفرآباد میں دہشتگرد حملہ کی صورتحال سے بہتر طور پر نبرد آزما ہونے کیلئے ضلعی انتظامیہ ،پاک فوج ،پولیس ،ریسکیو 1122کے زیر اہتمام تربیتی مشق کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔جس میں بچوں کو یرغمال بنانے کے عمل کو تمام اداروں نے مل کر دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بنایا اور اداروں کا آپس میں باہمی تعاون اور بروقت ریسپانس بھی چیک کیا گیا ۔سکول کی پرنسپل مہرین سہیل نے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان نے کہا کہ ہمیں پشاور سکول جیسے واقعات سے بروقت نمٹنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ہمیں اپنی پاک آرمی ،پولیس نوجوانوں اور دیگر اداروں پر فخر ہونا چاہئیے تاکہ وہ کسی بھی مشکل کا مقابلہ کرنے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہوں ۔بچوں اور والدین کو تمام اداروں پر فخر ہونا چاہئیے ۔تمام ادارے کسی بھی مشکل کا بھرپور مقابلہ کر سکتے ہیں ۔انسانی جانیں بچانا اور انہیں تحفظ دینا ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔ہمیں یا بچوں کو جو دہشتگرد یرغمال بنائے گا وہ کسی صورت بچ کر نہیں جائے گا۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کو دشمن کی مذمو م حرکتوں سے آگاہ کریں ۔ضلعی انتظامیہ سمیت تمام ادارے انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...