مظفرآباد،ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر پورکے باقی مانندہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال

مظفرآباد،ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر پورکے باقی مانندہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال

مظفرآباد (بیورورپورٹ)آزاد کشمیر پبلک اکاؤنٹس کا اجلاس چےئر مین کمیٹی چوہدری محمد اسحاق کی زیر صدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں ممبران کمیٹی کرنل (ر) وقار احمد نُور، حافظ محمد احمد رضا قادری ،ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی ایم ایل ایز سمیت متعلقہ محکمہ جات کے حکام نے شرکت کی ۔ چوہدری بشارت حسین سیکرٹری اسمبلی نے سیکرٹری کمیٹی کے فرائض سر انجام دےئے۔ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میرپور کی نمائندگی سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ خواجہ محمد احسن نے کی ۔اجلاس میں ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر پور کے باقیماندہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ آج کے اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے خصوصی طلبی پر شہزادہ گوہر رحمٰن ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹیگیشن احتساب بیورو بسلسلہ جناح ماڈل ٹاؤن اور محمد بشیر مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات بسلسلہ تشہیر حاضر ہوئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹیگیشن احتساب بیورو نے متعلقہ ڈرافٹ پیراجات پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جناح ماڈل ٹاؤن کے سلسلہ میں بہت حد تک کام ہو چُکا ہے اور بہت جلد معاملہ احتساب کورٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔ اُنہوں نے بتایا جناح ماڈل ٹاؤن کے لےئے ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات نے بسلسلہ تشہیر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ قانونا"کم از کم ایک قومی اخبار اور ایک لوکل اخبار میں اشتہار آنا ضروری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹیگیشن احتساب بیورو نے کہا کہ جناح ماڈل ٹاؤن کے سلسلہ میں4کنسلٹنٹس ہائر کےئے گئےPC1 کے لےئے 4ماہ دےئے گئے۔4ماہ سے زائد کے عرصہ میں انہوں نے 5PC1دے دےئے تاہم بجائے اس کے کہ CDCوغیرہ میں approval کے لےئے بھیجتے اُنہوں نے PC1کو ہی چھپا کر اپنی جانب سے PC1بنایا اور ریٹس بڑھا کر فورم سے منظور کروا لیا۔ چےئر مین کمیٹی چوہدری محمد اسحاق نے ترقیاتی ادارہ میرپور کی جانب سے سابق ہدایات کی روشنی میں ریکوری کے عمل میں تسلی بخش کارکردگی و جواب نہ ملنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، اُنہوں نے کہا کہ 3ماہ میں ریکوری کا عمل تیز سے تیز تر کر کے پراگریس بڑھائی جائے۔خلاف قواعد تقرری و ادائیگی تنخواہ کے ضمن میں محکمہ کا موقف کہ آڈٹ والوں نے اتنے پرانے ایشو کو پہلے کیوں آڈٹ پیرا میں نہیں لایا، اس پر ممبر کمیٹی کرنل(ر) وقار احمد نُور نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ آڈٹ 15فیصد ہوتا ہے، ضروری نہیں کہ ہر بے ضابطگی آڈٹ کے نوٹس میں آئے تا ہم جس وقت بھی کوئی بے ضابطگی سامنے آئے ادارہ متعلقہ اُس کا جوابدہ ہے۔Beautification of Mirpur کے بارہ میں کمیٹی نے ہدایت کی کہ اس پورے پراجیکٹ کا پرفارمنس آڈٹ کیا جائے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصور قادر ڈار کی جانب سے میونسپل کارپوریشن میرپور کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے سلسلہ میں مہلت مانگنے پر کمیٹی نے2ماہ مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔کمیٹی آج ضلع کونسل میرپور کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...