کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ریٹ پرعملدرآمد کرایا جائے،راجہ عبدالقیوم

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ریٹ پرعملدرآمد کرایا جائے،راجہ عبدالقیوم

مظفرآباد (بیورورپورٹ)کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے ریٹ کے تعین کے معاملات راجہ محمد فاروق حیدرخان وزیر اعظم آزادکشمیر سے طے کر لیے گئے تھے جس پر وزیر اعظم نے ہدایات انتظامیہ کو جاری ک ی تھیں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے اگر ہمارے تجویز کردہ زمینوں کے ریٹ کا تعین نہ کیا گیا تو متاثرین کسی صورت ایسے ایوارڈ کو قبول نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی کو لوگوں کے حقوق سلب کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ہم پراجیکٹ کے حق میں ہیں ۔لیکن لوگوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ۔ان خیالات کا اظہار راجہ محمد عبدالقیوم خان ممبر قانون ساز اسمبلی و چےئرمین لیزان کمیٹی نے کیا ۔کمیٹی کے ممبران نے راجہ محمد ممتاز خان ،تسلیم عباسی ،راجہ فرید خان ،میجر (ر) محمد رفیق ،پروفیسر(ر) شوکت راجہ نے بھی کہا کہ ایک سازش کے تحت لوگوں کو ان کے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے ۔وزیر اعظم اس کا نوٹس لیں اور کمیٹی کا اجلاس بلا کر صوتحال سے آگاہی حاصل کریں ۔چےئرمین کمیٹی نے کہا کہ طے شدہ ریٹ کے مطابق ایوارڈ جاری کرائے جائیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر