مظفرآباد اندرون شہر تعمیروترقی کا کام تیزی سے جاری ہے،طارق اقبال

مظفرآباد اندرون شہر تعمیروترقی کا کام تیزی سے جاری ہے،طارق اقبال

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن مظفرآباد سٹی کے رہنما طارق اقبال بٹ نے کہاہے کہ اندرون شہر تعمیروترقی کا کام تیزی سے جاری ہے جس پر وزیراعظم آزادکشمیر بالخصوص ممبر اسمبلی فائزہ احسن چوہدری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تیس تیس اور چالیس چالیس برسوں سے اندرون شہر گلیوں کی حالت ناگفتہ بہ تھی، سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی تھیں، کئی جگہوں پر سیوریج لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں، سیوریج کا پانی گلیوں میں بہتا تھا، بدبو اور تعفن سے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ تھا، ممبر اسمبلی فائزہ احسن چوہدری نے اندرون شہر لنک روڈز، گلیوں اور سیوریج لائنز کی پختگی اور از سر نو تعمیر کیلئے ایم ایل اے فنڈز دیئے جس سے عوامی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور فائزہ احسن چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دیرینہ عوامی مطالبہ پر اندرون شہر لنک روڈز، گلیوں اور سیوریج لائنز کیلئے فنڈز مہیا کیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے جنہوں نے دیرینہ عوامی مطالبہ کو سامنے رکھتے ہوئے مسائل حل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...