حکومت پنجاب کی تعلیمی رینکنگ،جہلم کی36اضلاع میں تیسری پوزیشن

حکومت پنجاب کی تعلیمی رینکنگ،جہلم کی36اضلاع میں تیسری پوزیشن

جہلم(نامہ نگار )حکومت پنجاب کی تعلیمی رینکنگ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم نے صوبے کے 36اضلاع میں سے پھر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے ، اساتذہ ، طلبہ کی حاضری، بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت تمام اہداف کامیابی سے حاصل کرنے پر ایجوکیشن مینجمنٹ ٹیم اور اساتذہ کرام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے 2 سال سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تعلیمی رینکنگ میں ضلع جہلم تیسرے نمبر پر رہا، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق ضلع جہلم میں ایجوکیشن سیکٹر کی پرفارمنس بہتر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس منعقد کے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے اعلیٰ کارکردگی پر ایجوکیشن منجمنٹ ٹیم کیلئے اعزازیہ کا بھی اعلان کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بہترین کارکردگی برقرار رکھنے کے لئے سی ای او ایجوکیشن، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور اساتذہ کرام کو ہدایت دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر