چکوال،محمدعلی ٹاؤن سوئی گیس سے محروم،عوام لکڑیاں جلانے پرمجبور

چکوال،محمدعلی ٹاؤن سوئی گیس سے محروم،عوام لکڑیاں جلانے پرمجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال (ڈسٹرکٹ رپوٹر)محمد علی ٹاؤن سوئی گیس جیسی نعمت سے محروم عوام لکڑیاں جلانے پر مجبور، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج ،بنیادی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ ، یونین کونسل 1محمد علی ٹاؤن گیس جیسی عظیم نعمت سے محروم عوام لکڑیاں جلانے پر مجبور حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت تفصیلات کے مطابق محمد علی ٹاؤن کے گردو نواح میں گیس آئے طویل عرصہ بیت گیا لیکن محمد علی ٹاؤن چند سو میٹر پر ہونے کے باوجود بھی گیس جیسی عظیم نعمت سے محروم ہے جوسمجھ سے بالا تر ہے موجودہ منتخب حکومت کے نمائندگان عوام کو سہولیات دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اہلیان علاقہ کااعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ فی الفور محمد علی ٹاؤن کو گیس جیسی اہم سہولیات میسر کرے ورنہ 2018کے الیکشن میں منتخب حکمران محمد علی ٹاؤن سے بری طرح ناکام ہوں گے۔ہم سے ہمیشہ گیس کی فراہمی کا وعدہ کر کے ووٹ لیے جاتے ہیں لیکن منتخب ہونے کے بعد حکومتی نمائندگان یہاں کا رخ بھی نہیں کرتے اگر یہی حالات رہے تو اس دفعہ محمد علی ٹاؤن سے کسی کو ووٹ نہیں ملے گا۔