حکومت زکوۃ کی ادائیگی میں کوتاہی کرتی ہے،عبدالرحمن سلفی

حکومت زکوۃ کی ادائیگی میں کوتاہی کرتی ہے،عبدالرحمن سلفی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت زکوۃ تو وصول کرتی ہے لیکن اس کی ادائیگی میں کوتاہی کرتی ہے ۔ان خیالات کااظہار جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا عبدالرحمن سلفی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مشرف نے اپنے دور سے بینکوں میں رکھوائی جانے والی عوام کی رقوم سے زبردستی زکوۃ فنڈ میں کٹوتی کرنے کا اعلان تو کردیا لیکن تا ہنوز اس کی صحیح ادائیگی نہیں کی جارہی ہے بلکہ زکوۃ فنڈ سے اربوں کی رقم سے قرضے دیئے گئے وزیروں کو اور اپنے جان پہچان والوں کو بھی دیئے گئے لاکھوں اور کروڑوں کی رقم وصول کرنے کے بجائے معاف بھی کردی گئی ۔ آج تک عوام کی جیبوں سے بٹورے جانے والی اربوں کی رقم کا حساب عوام کے سامنے پیش کرنے سے ہر حکومت ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بینکوں میں عوام کی آنے والی تنخواہیں جس کو چند دن ہی گزرے ہوتے ہیں لیکن حکومت کی مقرر کردہ تاریخ پر بینکوں میں کٹوتی کرکے حکومتی زکوۃ فنڈ میں چلی جاتی ہے۔ حالانکہ زکوۃ اس مال پر فرض ہوتی ہے جس پر سال گزر جائے لیکن حکومتی سطح پر اس حکم شرعی کو نظرانداز کیا جاتا رہا لہذا پاکستان کی عدلیہ کی اگر اس طرف توجہ ہوجائے تو یقیناًعوام پر ظلم و زیادتی بھی ختم ہوسکتی ہے اور اصلاح بھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...