پولیو رضاکار خواتین کے قتل کی مُذمت کرتے ہیں،ملک جہانگیر کاکڑ

پولیو رضاکار خواتین کے قتل کی مُذمت کرتے ہیں،ملک جہانگیر کاکڑ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف شُمالی بلوچستان کے سیکرٹری انفارمیشن ملک جہانگیر کاکڑ نے گزشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے بڑیچ ٹاؤن میں پولیو رضاکار خواتین کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ملک جہانگیر کاکڑ نے کہا کہ پولیوورکرز کی اس طرح قتل عام ایک بہت بڑی سازش کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ قبائلی روایات کے امین اقوام کا عالمی سطح پر چہرہ مسخ کرنے ایک ناکام کوشش ہے۔ ملک جہانگیر کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کے تمام اقوام کی طرح بلوچستان کے غیور اقوام ہمیشہ سے عورتوں کے تحفظ کی آمین رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گھناونے واقعات کی نہ تو اسلام اجازت دیتی ہے اور نہ ہماری قبائلی روایات اجازت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں مصروف نہتی پولیو ورکرز کو مارنا کونسی خدمت ہے اور کونسی غیرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سفاک قاتلوں نے 15ہزار ماہانہ اجرت پر کام کرنے والی خاتون اور اسکی بیٹی کا نہیں پوری انسانیت کا قتل کیا ہے۔ آخر میں ملک جہانگیر کاکڑ نے صوبائی حکومت سے قاتلوں کو جلد آز جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کی اپیل کی۔ملک جہانگیر کاکڑ نے کہا کہ ہم ہر مظوم کو انصاف ملنے تک آواز بُلند کرتے رہیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر