انتخابات میں شہری علاقوں سے امیدوار کھڑے کرینگے،سلیم حیدر

انتخابات میں شہری علاقوں سے امیدوار کھڑے کرینگے،سلیم حیدر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کارکنان آنے والے انتخابات کی تیاریاں کریں، MIT کراچی ، حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی تاکہ مہاجروں کو بہتر قیادت فراہم کی جاسکے۔ وہ MIT کے کراچی کے 4ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں اور ان کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری ندیم اللہ نے بھی خطاب کیا۔ حیدرآباد کے سینئر فوٹو گرافر شجاع الدین شیخ کے انتقال پر ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور مرحوم کے صاحبزدوں سے تعزیت کی گئی۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ MITنظریاتی جماعت ہے اور ہم مہاجروں کو اُن کے جائز حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ آنے والے انتخابات میں حصہ لے کر مہاجرحقوق کی آواز کو ایوان تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مہاجر عوام سندھ کے شہری علاقوں میں کسی غیر مہاجر کو نہ تو ووٹ دیں گے اور نہ ہی مہاجر حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے علاوہ کسی اور کا ساتھ دیں گے۔ گزشتہ 35 سالوں میں مہاجرعوام نے جس قدر قربانیاں دی ہیں اس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اب شہروں میں مہاجر فیکٹر کے علاوہ کسی اور کی دوکانداری نہیں چل سکتی کیونکہ سیاسی او رمذہبی جماعتوں نے مہاجر عوام کو ہر دورمیں مایوس کیا ہے ۔ ماضی میں ان جماعتوں نے مہاجروں کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا لیکن اب سندھ کے مہاجر MIT کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...