میٹرو کیش اینڈ کیری اور کریم کے درمیان معاہدہ

میٹرو کیش اینڈ کیری اور کریم کے درمیان معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان نے معروف رائیڈنگ ایپ کریم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پاکستان بھر میں میٹرو کیش اینڈ کیری کے صارفین بذریعہ کریم آسان اور سستا سفر کرسکیں گے ۔میٹرو کیش اینڈ کیری اور کریم کے اس اشتراک کے ذریعے میٹرو اسٹور آنے اور جانیوالے صارفین کریم کے ذریعے آسان ،سستا اور محفوظ سفر کرسکیں گے ،اس ضمن میں میٹرو اسٹورز میں خریداری کیلئے آنیوالے صارفین کو خاص پرومو کوڈز دیئے جائینگے جس کے ذریعے صارفین مخصوص پک اپ پوائنٹ سے کریم کی سروس حاصل کرسکیں گے ،میٹرو کیش اینڈ کیری اس اشتراک کے سلسلے میں ایک لاکھ کریم کیپٹن کے ساتھ ملکر خاص ڈیل متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس کے نتیجے میں میٹرو اسٹورز میں کریم کیپٹن بمعہ اہل و عیال خریداری کر سکیینگے۔