ایکسائز پولیس کی کارروائی،10 کلوگرام افیم برآمد،دو ملزمان گرفتار

ایکسائز پولیس کی کارروائی،10 کلوگرام افیم برآمد،دو ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایکسائز پولیس میرپورخاص نے ضلعی انٹیلیجنس افسر عبدالجبار گھرانو کی سربراہی میں بچہ بند عمرکوٹ کے نزدیک کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 10 کلو گرام افیم برآمد کرلی ہے اور افیم لیکر جانے والی کرولا کار نمبر اے جی این 860 بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرحیم بروہی اور محمد فاروق بروہی شامل ہیں۔ ملزمان شہداد پور ضلع سانگھڑ کے رہائشی ہیں۔ مقدمہ درج کرکے ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ صوبائی وزیر برآئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے ایکسائز پولیس میرپورخاص کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر