انتظار قتل کیس ،ملزم طارق رحیم کی عبوری ضمانت میں توسیع

انتظار قتل کیس ،ملزم طارق رحیم کی عبوری ضمانت میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل اینڈ سٹرکٹ سیشن جج جنوبی نے ڈیفنس میں نوجوان انتظار کے بہیمانہ قتل میں نامزد ملزم پولیس افسر طارق رحیم کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کر دی ۔ مقامی عدالت کے روبرو ڈیفنس میں نوجوان انتظار کے بہیمانہ قتل میں نامزد ملزم پولیس افسر طارق رحیم پیش ہوئے ۔ ملزم کی جانب سے عدالت میں ضمانت میں توسیع کی درخواست جمع کرائی گئی ۔ عدالت نے ملزم کی توسیع کی استدعا کو منظو رکرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کر دی ۔ واضح رہے کہ ملزم کی عبوری ضمانت عدالت نے پانچ لاکھ کے عوض منظور کی تھی ۔ انتظار قتل کے مقدمے میں اے سی ایل سی کے 8 افسران و اہلکار گرفتار ہیں ۔ تمام ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں ۔