لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتارملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتارملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے فاضل مجسٹریٹ کے روبرو سعید آباد پولیس نے 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار 4 ملزمان مزمل، اسامہ علی، عامر علی اور محمد عمیر کو پیش کیا۔عدالت سے تفتیشی افسر ملزمان سے مزید تفتیش کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 27 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا۔واضح رہے کہ واقعہ کا مقدمہ سعید آباد تھانے میں متاثرہ بچی کے والد عبدالشکور کی مدعیت میں درج ہے۔واقعہ کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی نوٹس لے چکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...