عبدالاحد طلحہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی منتخب

عبدالاحد طلحہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے کارکنان نے سیشن 2018-19کے لئے اسلامک لرننگ فیکلٹی سے ایم اے فائنل ایئر طالب علم عبدالاحد طلحہ کو ناظم جامعہ مقرر کر لیا۔ جمعیت نے استصواب کا اجتماع فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں کیا جس کی نظامت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ محمد صدیقی نے کی۔ استصواب رائے میں جامعہ کے طلبا اور کثیر تعداد میں کارکنان نے نئے ناظم کے حق میں اپنی رائے کا استعمال کیا۔بعد ازاں ناظم کراچی نے استصواب رائے کے ذریعے نئے نظم کا اعلان کیا۔جمعیت نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سالِ نو کے آغاز پر تعلیمی اداروں میں نظم کی تقرریوں کا عمل شروع کردیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...