رینجرز کی کارروائی ،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان گرفتار

رینجرز کی کارروائی ،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز( سندھ)نے سپر مارکیٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتہائی مطلوب2ملزمان محمد عمران اور اسماعیل کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان حیدری مارکیٹ ناظم آبادکے علاقے میں 26نومبر 2017 کو ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان رینجرز (سندھ) نے ٹیکنیکل مانیٹرنگ اور گرانڈ سرویلنس کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ملزمان کوقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاگیاہے۔