منتخب لوگوں کیخلاف دہشتگردی کے کیس چل رہے ہیں، عارف علوی

منتخب لوگوں کیخلاف دہشتگردی کے کیس چل رہے ہیں، عارف علوی

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ منتخب لوگوں کے خلاف دہشتگردی کے کیس چل رہے ہیں، کراچی سے پیش ہونے کے لئے آتے ہیں تو گراں گزرتا ہے، عدالتیں سیاسی مقدمات میں لگی رہیں تو عام آدمی کو کیسے انصاف ملے گا ،ردہشتگردی سے دور دور کا واسطہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی وی حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ صادق و امین کہہ چکا ہے لیکن یہاں بھی ان کاکیس لگا ہوا ہے، مجھے اور دہشتگردوں کو برابر کریں تو میرے لئے تکلیف دہ ہے ۔کراچی پولیس میں کچھ اصطلاحیں استعمال ہوتی ہیں، وہ ہاف فرائی اور فل فرائی کی اصلاح استعمال کرتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...