چارسدہ ،باچا خان یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

چارسدہ ،باچا خان یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ)با چاخان یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ۔ طلباء و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ۔ ضلع کونسل اجلاس میں قرار داد کے باوجود ذمہ دار ادارے خواب غفلت کی نیندمیں مبتلا ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ضلعی کونسل کے ممبر حلیم اللہ خان نے گزشتہ دنوں ضلع کونسل اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ چارسدہ کے باچا خان یونیورسٹی میں آئس نشے کا کاروبار عروج پر ہے جبکہ زیادہ تر طلباء اس نشے کے عادی ہو چکے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر آئس کے نشے افراد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں وارڈ مختص کرے تاکہ ان کا بروقت علاج کیا جا سکے ۔انہوں نے واضح کیا تھا کہ چارسدہ کے باچا خان یونیورسٹی میں اس وقت آئس کا دھندہ عروج پر ہے زیادہ تر طلباء آئس کے عادی ہو چکے ہیں جبکہ آئس کی زیادہ خرید و فروخت یونیورسٹی کی اندر ہوتی ہے مگر انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہو رہی ۔ جماعت اسلامی کے ممبر کی طرف سے اٹھائے گئے سنجیدہ ایشو پر ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے چھپ سادھ لی ہے جس سے شکو ک و شبہات جنم لے ہے ہیں۔