ضمانت منظور نہ ہونے پر شیریں مزاری سیخ پا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے ضمانت منظور نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماءشیریں مزار ی سیخ پا ہو گئیں ،غصہ میں آکر مسلسل کمرہ عدالت میں ناراضگی کا اظہار کرتی رہیں،اسد عمر بار بار شیریں مزاری کو خاموش رہنے کا کہتے رہے۔ گزشتہ روز منگل کو پی ٹی وی حملہ کیس کے ملزمان شیریں مزاری و دیگر کی ضمانتیں جب منظور نہیں کی گئیں تو شیریں مزاری نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کو کہنا شروع کردیا کہ یہ سب قابل قبول نہیں ہے کیونکہ ایک تو جعلی کیس اوپر سے درخوستوں کی شرائط بھی عجیب رکھی جا رہی ہیں جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا ساری ضمانتیں اکٹھی ہوں گی۔ عدالت نے سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی۔