غیر ملکی ٹائروں اور کپڑے کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

غیر ملکی ٹائروں اور کپڑے کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام
غیر ملکی ٹائروں اور کپڑے کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) کسٹمز انٹیلی جنسی کی ایک ٹیم نے ٹھوکر نیاز بیگ پر کارروائی کر تے ہوئے غیر ملکی ٹائروں اور کپڑے کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرک میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے ٹائر اور کپڑا قبضے میں لے لیا ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق پیرا شوٹر کپڑا اور ٹائر ایک ٹرک نمبر ٹی کے 207 کے ذریعے لاہور سمگل کیا جا رہا تھا کہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب کسٹمز انٹیلی جنسی نے کارروائی کرتے ہوئے مال کو قبضے میں لے لیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور