صلح نہ کرنے پر زیادتی کے ملزم نے بچے کے والد کے خلاف مقدمہ کرادیا

صلح نہ کرنے پر زیادتی کے ملزم نے بچے کے والد کے خلاف مقدمہ کرادیا
صلح نہ کرنے پر زیادتی کے ملزم نے بچے کے والد کے خلاف مقدمہ کرادیا

وہاڑی (ویب ڈیسک) معصوم بچے سے زیادتی کے ملزم نے ورثا کے صلح سے انکار پر بچے کے والد کے خلاف موٹرسائیکل چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا۔ تھانہ کلہر کہار کی پولیس والد کو گرفتار کرکے لے گئی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق نواحی گاﺅں 241 ای بی کے رہائشی ظہور حسین کے 8سالہ بیٹے علی رضا کو اسی گاﺅں کے اوباش طاہر حسین نے 2015ءمیں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا جس کا مقدمہ تھانہ گگومیں درج ہوا لیکن ملزم نے ضمانت کروالی اور آج کل کیس ایڈیشنل سیشن جج بورے والا کی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں عدالت نے گواہان کو طلب کیا ہوا تھا۔ رضا کا والد ظہور حسین جو کہ زیادتی کے مقدمہ میں گواہ تھا، ملزم طاہر حسین کی طرف سے اسے بار بار صلح کے لئے مجبور کیا گیا لیکن اس نے صلح سے انکار کردیا جس پر اس کے خلاف مبینہ طور پر تھانہ کلرکہار میں ملزم پارٹی نے موٹرسائیکل چوری کا جھوٹامقدمہ درج کروادیا اور تھانہ کلر کہار کی پولیس گزشتہ شام ظہور حسین کو گرفتار کرکے لے گئی۔

ظہور حسین کے خلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج اور گرفتاری پرا س کے اہلخانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کا جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے اور زیادتی کے ملزم کو عبرتناک سزا دی جائے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /وہاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...