’ڈی این اے ٹیسٹ سے 4 روز قبل عمران مجھے ایک دکان پر ملا، وہ کہنے لگا کہ۔۔۔‘ زینب کے محلے دار نے قاتل کے بارے میں انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

’ڈی این اے ٹیسٹ سے 4 روز قبل عمران مجھے ایک دکان پر ملا، وہ کہنے لگا کہ۔۔۔‘ ...
’ڈی این اے ٹیسٹ سے 4 روز قبل عمران مجھے ایک دکان پر ملا، وہ کہنے لگا کہ۔۔۔‘ زینب کے محلے دار نے قاتل کے بارے میں انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

قصور (ویب ڈیسک) قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی 7 سالہ زینب کے قاتل کو گذشتہ روز گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار کیے جانے والا شخص زینب کا پڑوسی تھا اور اس کے علاقہ میں پہلے بھی ایسی کئی حرکتیں کر چکا تھا۔ عمران کی گرفتاری کےبعد اہل علاقہ نے بھی اس سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ عمران کا والد ذہنی مریض تھا جس کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔جب عمران نے زینب کو درندگی کا نشانہ بنایا تو اس وقت عمران کے اپنے گھر میں والد کے انتقال کے بعد سوگ چل رہا تھا لیکن اس کو شرم نہیں آئی۔ مقامی شخص نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے چار روز قبل عمران مجھے ایک دکان پر ملا تو بہت گھبرایا ہوا تھا میں نے دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ زینب کیس میں پولیس مجھ سے تفتیش کر رہی ہے۔ مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...