زینب کے قاتل کا وزیٹنگ کارڈ بھی منظر عام پر آگیا، اس پر کیا لکھا ہے؟ دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

زینب کے قاتل کا وزیٹنگ کارڈ بھی منظر عام پر آگیا، اس پر کیا لکھا ہے؟ دیکھ کر ...
زینب کے قاتل کا وزیٹنگ کارڈ بھی منظر عام پر آگیا، اس پر کیا لکھا ہے؟ دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور / قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور میں ننھی زینب کو قتل کرنے والے وحشی درندے عمران کا وزیٹنگ کارڈ بھی منظر عام پر آگیا ہے جس پر اس نے خود کو نقیب محفل ظاہر کر رکھا ہے۔
زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران نے اپنا وزیٹنگ کارڈ سبز اور سفید رنگ میں چھپوارکھا تھا جس پر اس کا نام عمران علی نقشبندی درج ہے۔ انسانیت کیلئے شرمندگی کا باعث اس جنسی بھیڑیے نے خود کو فخرِ پنجاب ظاہر کیا ہے جبکہ محفلوں میں نقابت کیلئے فی سبیل اللہ خدمات فراہم کرنے کی بھی آفر کر رکھی ہے۔اپنے وزیٹنگ کارڈ پر ملزم عمران نے یہ دعویٰ بھی کر رکھا ہے کہ اگر کوئی اس کی نقابت سنے گا تو وہ مطمئن ہوجائے گا۔
اس کارڈ کی دلچسپ بات اس کا غلطیوں سے بھرپور ہونا ہے، چھوٹا سا کارڈ جس میں گنتی کے چند الفاظ لکھے گئے ہیں اس میں ہی اتنی غلطیاں ہیں کہ دیکھ کر انسان کو کارڈ چھپوانے والے کی علمی قابلیت کا بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے۔