شہادت کی انگلی کا یہ حصہ ٹیڑھا ہوجائے تو جان لیجئے کہ آپ کیسے انسان ہیں،خود شناسی پر انتہائی کارآمد باتیں جنہیں جان کر اپنی خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے ۔

شہادت کی انگلی کا یہ حصہ ٹیڑھا ہوجائے تو جان لیجئے کہ آپ کیسے انسان ہیں،خود ...
شہادت کی انگلی کا یہ حصہ ٹیڑھا ہوجائے تو جان لیجئے کہ آپ کیسے انسان ہیں،خود شناسی پر انتہائی کارآمد باتیں جنہیں جان کر اپنی خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نظام الدولہ )ہاتھ پر پہلی انگلی جسے ہم شہادت کی انگلی کہتے ہیں ،دست شناس اسے مشتری کی انگلی کہتے ہیں ۔ہر انگلی کسی نہ کسی برج اور ستارے کی نمائندہ ہے۔

جب شہادت کی انگلی کی اوپر والی پور دوسری انگلی کی جانب جھکی ہوئی نظر آئے تو ایسا انسان شرمیلا ہوتا ہے،دوسروں سے بات چیت میں دشواری محسوس کرتا اور جھجکتا ہے ۔اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کرنا مشکل لگتا ہے۔ذہن اور زبان میں مطابقت نہیں ہوتی۔ لہذا خیالات میں ہی زیادہ باتیں کرتا ہے۔دوسروں پر انحصار کرتا ہے۔عدم تحفظ کا اسے دھڑکا لگا رہتا ہے۔تاہم ایسسے لوگ ذہین بھی ہوتے ہیں اور انتہائی ذمہ دار ورکر ثابت ہوتے ہیں۔ جب بچوں کی شہادت کی انگلی کی پہلی پور جھکی نظر آئے ان کی شروع دن سے ہی نفسیاتی تربیت شروع کردینی چاہئے ۔انہیں اعتماد دے کر ایسے کاموں کے لئے ابھارا جائے جو ان کی کمزور ی ہوتے ہیں۔(nizamdaola@gmail.com )

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم